کورونا وائرس سے ایک دن میں 43 ہزار سے زائد افرادمتاثر،911ہلاکتیں

نئی دہلی // ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں میں معمولی کمی درج کی گئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کے 43 ہزار سے زائد کیسز درج کئے گئے ہیں۔
اس دوران جمعرات کو 40 لاکھ 23 ہزار 173 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 36 کروڑ 89 لاکھ 91 ہزار 222 لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 43393 نئے کیس سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ سات لاکھ 52 ہزار 950 ہوگئی ہے۔ اس دوران 44 ہزار 459 مریض صحت یاب ہوئے جس سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجمعوعی تعداد دو کروڑ 98 لاکھ 88 ہزار 284 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز 1977 سے گھٹ کر 4 لاکھ 58 ہزار 727 رہ گئی ہیں جبکہ اسی دوران 911 مریضوں کے فوت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ پانچ ہزار 939 ہوگئی ہے۔
ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہوکر 1.49 فیصد، بازیابی کی شرح بڑھ کر 97.19 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔