سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 17ہزار 203ٹیسٹ کئے گئے جن میں 77افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 124ہزار234ہوگئی جن میں 72ہزار747کشمیر جبکہ 51ہزار 487جموں میں متاثر ہوئے ہیں۔بدھ کو کشمیر صوبے میں ایک60سالہ خاتون کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1931ہوگئی ۔ ان میں 719جموں جبکہ 1212کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ نئے 77معاملات میں سے 18جموں جبکہ 59کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے59معاملات میں 23ضلع سرینگر، 8بارہمولہ، 4بڈگام، 6پلوامہ،1کپوارہ،6اننت ناگ، 0بانڈی پورہ، 7گاندربل، 2کولگام اور 2شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 16، 1ادھمپور اور ایک کٹھوعہ میں متاثر ہوا ہے جبکہ دیگر 7اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی جن میں راجوری، ڈوڈہ، سانبہ، کشتواڑ، پونچھ، رام بن اور ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔
مزید ایک شخص فوت
جموں و کشمیر میں بدھ کو مزید ایک متاثرہ خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئی۔فوت ہونے والی خاتون کا تعلق شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع سے ہے۔ جی ایم سی بارہمولہ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ بڑھ بگ پٹن سے تعلق رکھنے والی 60سالہ خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے جی ایم سی اننت ناگ میں فوت ہوگئی ہے۔‘‘ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو چند دن قبل اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ بدھ کو فوت ہوگئی۔
حکومتی بیان
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,24,234معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے1,050سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,21,253اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,931تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,212کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور719کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران بدھ کومزید129فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے55اَفراداور کشمیر صوبے کے74اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 44,61,439ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 27؍جنوری 2021 ء کی شام تک 43,37,205نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک10,92,532افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34,151اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔1,050 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ93,163اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب9,62,237اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔