کورونا وائرس| خاتون سمیت 2فوت، مزید 44متاثر

سرینگر // جموں و کشمیر میں 48گھنٹوں پر کورونا وائرس سے مزید 2افراد فوت ہوگئے ہیں ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1938ہوگئی ہے۔ ان میں721جموں جبکہ 1217کشمیر صوبے میں فوت ہوگئے ہیں۔ پچھلے24 گھنٹوں کے دوران28ہزار 071تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 44افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد  1لاکھ 24ہزار 594 ہوگئی ہے جن میں 51ہزار573جموں جبکہ کشمیر میں یہ تعداد 73ہزار کا ہندسہ پار کرکے 73021ہوگئی ہے۔ نئے 44معاملات میں  12جموں جبکہ 32کشمیر میں سامنے آئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 32افراد میں 12سرینگر، 2بارہمولہ، 1بڈگام، 5پلوامہ، 2اننت ناگ، 9گاندربل اور ایک کولگام سے تعلق رکھتا ہے جبکہ کپوارہ، بانڈی پورہ اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے کے 12متاثرین میں 8ضلع جموں، 1ادھمپور، 2سانبہ اور ایک پونچھ سے تعلق رکھتا ہے۔ جموں صوبے کے راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ،  کشتواڑ،  رام بن،  اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ 

 2فوت

 کشمیر صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 2افراد فوت ہوگئے جبکہ جموں میں 72گھنٹوں تک کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 2متاثرین میں ایک سرینگر اور ایک بڈگام سے تعلق رکھتا ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دانہ مزار سرینگر سے تعلق رکھنے والا ایک 64سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے صدر اسپتال میں فوت ہوگیا ہے۔ بڈگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’ ماگام بڑگام سے تعلق رکھنے والی 68سالہ خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے صدر اسپتال میں فوت ہوگیا ہے‘‘۔ 

 حکومتی بیان 

سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,24,594معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے668سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,21,988اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,938تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,217کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور721کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران منگلو کو مزید83فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے33اَفراداور کشمیر صوبے کے50اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 45,80,204ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  02؍فروری 2021 کی شام تک 44,55,610نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک11,34,200افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34,379اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔668 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1,01,506اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب9,95,709اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔