کورونا وائرس|پہلی مرتبہ 59ہزار سے زائد ٹیسٹ، 6فوت، 331مثبت

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 59ہزار 534 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 19سفر کرنے والوں سمیت 331افراد کی رپورٹیں مثبت آ ئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 16ہزار 291تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے مزید 6افراد فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4333ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 331افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 77جموں جبکہ 254کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 254افراد میں 16بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 238مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 254متاثرین میں سرینگر میں78، بارہمولہ میں27، بڈگام میں29 ,پلوامہ میں27،کپوارہ میں18، اننت ناگ میں26، بانڈی پورہ میں6،گاندربل میں19،کولگام میں22اور شوپیان میں2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ96ہزار439ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میںمزید1۱فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔جی ایم سی اننت ناگ میں ایک متاثرہ شخص فوت ہوگیا ۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2221ہوگئی ہے۔ جموں میںجمعہ کومزید77فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے3بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ74فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے77متاثرین میں جموں میں12، ادھمپور میں7، راجوری میں7، ڈوڈہ میں13، کٹھوعہ میں5، سانبہ میں3کشتواڑ میں8، پونچھ میں4 ,رام بن میں13اور ریاسی میں5افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد119852ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید5افراد فوت ہوئے ہیں ۔ مرنے والوں میں جی ایم سی ڈوڈہ میں 3،جی ایم سی جموں میں 1اور زچگی اسپتال گاندھی نگر جموں میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2112بنی ہوئی ہے۔