سرینگر//29جون کو وادی میںمزید 2اموات کے بعد مہلوکین کی تعداد96ہوگئی ہے جن میں سے 11جموں جبکہ85کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔پیر کو6دنوں کی کمسن بچی، 2فوجی اور 3سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت جموں و کشمیر میں مزید 144افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں، اس طرح متاثرین کی تعداد 7237تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 1579جموں جبکہ 5658 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔سوموار کو مثبت قرار دئے گئے 144افراد میں سے 17سرینگر، 10 بارہمولہ، ایک کولگام،18 شوپیان، 15اننت ناگ، 2کپوارہ، 29 پلوامہ، 4 بڈگام، ایک گاندربل،2 بانڈی پورہ، 3جموں، ایک رام بن، 13کٹھوعہ، 8سانبہ،2 پونچھ،7 راجوری، 3 ڈوڈہ اور 5ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔
شہری امواتیں
سوگن شوپیان سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شہری سوموار کوصدر اسپتال میں فوت ہوگیا ۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیرچودھری نے بتایا ’’فوت ہونے والے شخص کو 18جون کو اسپتال میں داخل کیا ، مریض پہلے ہی ہائی بلڈ پریشر، بخار، زکام جیسی بیماریوں میں مبتلا تھا‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ سوموار کی صبح ہی اسکی رپورٹ مثبت آئی لیکن وہ بعد میں فوت ہوگیا ‘‘۔صدر اسپتال سرینگر میں سوموار کو دیر شام گئے اننت ناگ سے تعلق رکھنے والا ایک 45سالہ نوجوان بھی فوت ہوگیا۔ ڈاکٹر چودھری نے بتایا ’’ بجبہاڑہ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے شخص کو اتوار کواسپتال میں داخل کیا گیاکیونکہ اس کے دونوں پھیپھڑوں میں پانی جمع تھا اور وہ نمونیا کا شکار ہوگیا تھا‘‘۔ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ رپورٹ مثبت آنے کے چند گھنٹے بعد ہی مریض فوت ہوگیا ۔
سکمز صورہ
میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’پچھلے 24گھنٹوں کے دوران2369نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 67مثبت جبکہ 2302نمونوں کی رپورٹیں منفی آئیں ہیں‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ 67متاثرین میں سے 29پلوامہ، 16شوپیان،13اننت ناگ، 3سی آر پی ایف بٹالین،2سرینگر، ایک بارہمولہ، ایک کپوارہ، ایک گاندربل اور ایک کولگام سے تعلق رکھتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے 29متاثرین میں سے 8درکلاران ابہامہ ،3بیلو ،2 مین روڑ،2سائمو , ایک بالہامہ، ایک راجپورہ، ایک وارسو، ایک پٹھان، ایک پایر ، ایک درسو اور ایک قاضی پار پلوامہ سے تعلق رکھتا ہے۔ ڈاکٹر جان نے بتایا ’’شوپیان کے 16متاثرین میں سے 5ڈی سی آفیس شوپیان،2خوجہ پورہ، ایک چیک چولان ، ایک ناگبل شوپیان،3بابا پورہ, ایک کیگام، ایک ہیلو، ایک اتھمولہ، اور ایک اونیرا شوپیان سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا کہ اننت ناگ کے 13متاثرین میں سے 2شالی پورہ ،2شاہ آباد، ایک جنگلات منڈی، ایک اتروسو، ایک بتروسو، ایک رامپورہ، ایک درہامہ، ایک سری گفوارہ، ایک اکن گام اور ایک بڈرو اننت ناگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ سی آر پی ایف کی جانب سے 27جون کو بھیجے گئے نمونوں میں سے ایک ڈی آئی جی پی آفیس بارہمولہ، ایک 35بٹالین سی آر پی ایف ہمہامہ بڈگام اور ایک سی آر پی ایف اہلکار45بٹالین سی آر پی ایف بانڈی پورہ سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر شہر کے 2متاثرین میں سے ایک خیام اور ایک بٹہ مالو سرینگر سے تعلق رکھتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ عوامی رابطہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار میںبتایا گیا ہے کہ ابتک کل731مشتبہ مریضوں کا داخلہ کیا گیا جن میں سے542مریضوں کو قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا جبکہ89مثبت قرار دئے گئے مریضوں کو گھر بھیجا گیا ہے۔ابتک115027نمونوں کی تشخیص کی گئی ہے جن میں سے111556کو منفی قرار دیا گیا ہے جبکہ2467مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔
سی ڈی اسپتال
سی ڈی اسپتال میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 23افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں جن میں سے 7سرینگر،7بارہمولہ،2بڈگام،2شوپیان،ایک کپوارہ، ایک اننت ناگ اور ایک کا تعلق بانڈی پورہ سے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے 7متاثرین میں سے 2بشمبر نگر، 92بیٹالین بی بی کینٹ کے 2فوجی اہلکار، ایک حبہ کدل اور ایک چھتہ بل سے تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی پنتھ اسپتال سونہ میں زیر علاج 6دنوں کی ایک بچی کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ بارہمولہ کے 7متاثرین میں سے 2سنگری کالونی ، ایک نادی ہل، ایک بگندر پورہ، ایک چند کوٹ کریری، ایک سوپور اور ایک اوڑی سے تعلق رکھتا ہے۔ بڈگام کے 2متاثرین میں سے ایک کا تعلق سوئی بگ اور ایک کا تعلق خانصا ب بڈگام سے ہے۔
جے وی سی
سکمز میڈیکل کالج بمنہ کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض احمد ایتو نے بتایا ’’ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 572 نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے8مثبت جبکہ 564افراد کی پورٹیں منفی آئیں ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ 8متاثرین میں سے 7 سرینگر اور ایک بارہمولہ سے تعلق رکھتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر کے 7متاثرین میں سے 2 بٹہ مالو، ایک چھتہ بل، ایک خانقاہ معلی، ایک واٹہ پورہ، ایک بابہ ڈیمب اور ایک نٹی پورہ سے تعلق رکھتا ہے۔ ڈاکٹر ریاض انتو نے بتایا’’ بارہمولہ کے پٹن علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک 38سالہ نوجوان بھی وائرس سے متاثر ہے۔ جموںمیں سوموار کو 40افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں جن میں سے 5کمانڈ اسپتال ادھمپور، 33کرشنا لیبارٹری اور 2کا تعلق جی ایم سی سرینگر سے ہے۔
حکومتی بیان
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے144نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے99کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 45کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد7,237تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے7,237ت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 2,557سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک4,585اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد95تک پہنچ گئی ،جن میں سے 84کا تعلق کشمیر سے اور11کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران سوموار کو مزید269مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے55 اور کشمیر صوبے کے 214اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 3,58,530ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 29؍جون2020ء کی شام تک 3,51,293نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک2,78,689افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 49,312اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ34 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔2557کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ47,145 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق1,88,546اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
سی آر پی ایف کے 200اہلکار متاثر
پر ویز احمد
سرینگر// وادی میںپیر 29جون کو فوج و فورسز کی مختلف ایجنسیوں سے وابستہ مزید 5اہلکار وں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اسکے ساتھ ہی وادی میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس و فورسز اہلکاروں کی تعداد 515پہنچ گئی ہے۔ پیر کو بادامی باغ 92بیس اسپتال میں 2فوجی اہلکاروں کی رپورٹ مثبت قرار دی گئی۔ اس طرح ابتک متاثرہ فوجی اہلکاروں کی تعداد جبکہ48 تک پہنچ گئی ہے۔ پیر کو ہی سی آر پی ایف کے مزید 3اہلکار بھی مثبت پائے گئے ہیں ، یوں سی آر پی ایف کے متاثرہ اہلکاروں کی کل تعداد200 ہوگئی ہے۔وادی میں مجموعی طور پر متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد 224تک پہنچ گئی ہے۔متاثرہ بیکن اہلکاروں کی تعداد 19جبکہ بی ایس ایف کے23 اورسی آئی ایس ایف کا ایک اہلکار بھی وائرس سے متاثر ہوا ہے۔