کورونا معاملوں کا نیا عالمی ریکارڈ

نئی دہلی//ملک میں کورونا وبا متاثرین کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا  ہے جب پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار انفیکشن کے 84ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 38.53 لاکھ کے قریب پہنچ گئی حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 68 ہزار سے زیادہ لوگ ٹھیک بھی ہوئے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 83,883 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد 38,53,407 ہوگیا۔کورونا متاثرین کی تعداد میں ہوا یہ اضافہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن میں درج کی گئی سب سے بڑی تعداد ہے ۔اس سے پہلے بھی 78,761 کا سب سے زیادہ روزانہ کے اضافے میں ہندوستان میں ہی 29 اگست کو ہوا تھا۔پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 68,584 مریض ٹھیک ہوئے جس سے کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 29,70,493 ہوگئی ہے ۔ٹھیک ہونے والوں کے مقابلے میں انفیکشن کے نئے معاملے بڑھنے سے فعال معاملے 14,256 بڑھکر 8,15,538 ہوگئے ہیں۔ملک کے صرف 11 ریاستوں اور مرکزی کے زیرانتظام علاقوں میں اس دوران مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور اس مدت میں 1,043 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 67,376 ہوگئی ۔ ملک میں فعال معاملے 21.16 فیصد اور ٹھیک ہونے والوں کی شرح 77.09 فیصد ہے جبکہ ہلاک شدگان کی شرح 1.75 فیصد ہے ۔کورونا سے سب سے خطرناک حد تک متاثر مہاراشٹر میں فعال معاملوں کی تعداد 3,182بڑھکر 2,02,048 ہوگئی اور 292 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 25,195 ہوگئی۔ اس دوران 13,959 لوگ ٹھیک ہوئے جس سے ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھکر 5,98,496 ہوگئی ۔ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملے اسی ریاست میں ہیں۔