کورونا معاملوں میں مزید کمی،ملک میں 91702نئے کیس،3403ہلاکتیں

سرینگر//ملک میںگذشتہ کئی روز سے مہلک کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں میں کمی ہورہی ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کے روز کورونا کے 91702 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 3403 رہی۔اعداد و شامر کے مطابق ملک میں کورونا اموات کی تعداد 363079 تک پہنچ گئی ہے۔ 
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 29274823 ہو گئی ہے ۔