سرینگر//جموں کشمیر سرکار نے پیر کی صبح اعلان کیا کہ جموں کشمیر میں شام سات بجے سے صبح سات بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
یہ شبانہ کرفیو کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے اقدام کے طور پر نافذ کیا گیا ہے۔
اس دوران لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ررہے گی تاہم سرکاری ترجمان روہت کنسل نے اپنے ایک ٹویٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل ایمرجنسی کو کرفیو کی پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
انہوں ے مزید لکھا کہ کرفیو پاس کے بغیر کسی کو بھی چلنے پھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔