کورونا مثبت ظاہر ہونے کے ایک ہفتہ بعد سینئر صحافی روہت سردانہ کا انتقال

نئی دہلی// سنیئر ٹی وی جرنلسٹ روہت سردانہ کی کورونا کی زد میں آنے سے جمعہ کے روز موت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق تقریباً ایک ہفتہ پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد سردانہ قومی دارالحکومت کے میٹرو اسپتال میں علاج کے لیے داخل ہوئے تھے۔
آج دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی۔