سرینگر // پچھلے دو برسوں کے دوران تیسری بار اتوار کو کورونا وائرس متاثرین کی تعداد صرف 54درج کی گئی۔جبکہ وادی میں پہلی مرتبہ اتوار کو متاثرین کی تعداد سب سے کم 16ریکارڈ کی گئی جبکہ جموں صوبے میں 38افرادکی نشاندہی ہوئی ہے ۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 55ہزار509ٹیسٹ کئے گئے۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 52ہزار 955افراد تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مسلسل چوتھے روز بھی جموں و کشمیر میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4748بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کشمیر صوبے کے بڈگام ، پلوامہ، اننت ناگ، گاندربل، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی جبکہ دیگر 4اضلاع میں 16افراد متاثر ہوئے۔ سرینگر میں 9، بارہمولہ میں 3، کپوارہ میں 2 جبکہ بانڈی پورہ میں 2افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار31ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل چوتھے دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے راجوری، سانبہ،پونچھ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی جبکہ دیگر 5اضلاع میں 38افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ۔ ضلع جموں میں 30، ادھمپور میں1، ڈوڈہ میں 3، کٹھوعہ میں 2 جبکہ کشتواڑ میں 2کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 65ہزار 924ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2325بنی ہوئی ہے۔
ملک میں10ہزار سے زائد نئے کیسز
۔243مزید ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی// ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 10,273 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد چار کروڑ 29 لاکھ 16 ہزار 117 ہو گئی ہے، حالانکہ یہ تعداد اسی عرصے کے دوران وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 20,439 رہی جو کہ نئے کیسز کی تعداد سے تقریباً دوگنی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد چار کروڑ 22 لاکھ 90 ہزار 921 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 243 افراد جاں بحق ہوئے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار 724 ہوگئی۔