بارہمولہ// ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ قصبہ بارہمولہ میں قائم تین ہوٹلوں کے خلاف لاک ڈاﺅن قواعد کی خلاف ورزی کی پاداش میں ایف آئی آر درج کرے۔
حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ مین مارکیٹ بارہمولہ میں واقع تین ہوٹلوں کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیاہے اس لئے اُن کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔مذکورہ ہوٹلوں میں’ ہوٹل دعوت‘ ،’ ہوٹل شاہی سکون‘ اور’ ہوٹل لولی‘ شامل ہیں۔
پولیس کو کہا گیا ہے کہ مذکورہ تینوں ہوٹلوں کیخلاف فوری طور ایف آئی آر درج کی جائے۔