سرینگر//حکام نے جمعہ کو بتایا کہ کورونا وائرس میں مبتلاءمزید تین شہری دوران شب جاں بحق ہوگئے اور اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر225ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج ہونے والی دو اموات سکمز صورہ میں ہوئیں جہاں پلوامہ کا ایک65سالہ شہری اور بڈگام کا55سالہ شہری انتقال کرگئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق اسی طرح 58سالہ ایک اور شہری سکمز بمنہ میں انتقال کرگیا۔
ایجنسی نے اسپتالی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مذکورہ تینوں شہری کئی امراض میں مبتلاءتھے جس کے دوران اُن کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے جو مثبت ظاہر ہوئے۔
حکام کے مطابق ابھی تک کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں207ہلاکتیں وادی کشمیر جبکہ18اموات جموں صوبے میں واقع ہوئیں۔
وادی میں سب سے زیادہ یعنی56اموات صرف ضلع سرینگر میں ہوئیں۔