کورونا سے مزید ایک فوت، 173متاثر

سرینگر //جمعہ کوکشمیر میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص فوت ہوگیا اور اسطرح جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4490تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 58ہزار 781ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10مسافروں سمیت مزید 173افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 38ہزار 563ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 173افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 44جبکہ کشمیر میں  129افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے سبھی 129افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے  129افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 59، بارہمولہ میں 17، بڈگام میں 12، پلوامہ میں 11، کپوارہ میں 4، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 8، گاندربل میں 13، کولگام میں3جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ  13ہزار 3ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ فوت ہونے والے شخص کا تعلق وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع سے ہے۔ وادی میں متوفین می تعداد 2301ہوگئی ہے۔ جموں صوبے  کے کشتواڑ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ 8اضلاع میں کورونا وائرس سے 44افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 44افراد میں 10افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 34افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 44افراد میں جموں میں 25، ادھمپور میں1، راجوری میں 1، ڈوڈہ میں 5، کٹھوعہ میں 1، سانبہ میں 2، پونچھ میں 3 جبکہ ریاسی میں  6افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 25ہزار 560تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2189بنی ہوئی ہے۔   
 
 
 

سوپور میں 12بچے کورونا سے متاثر

ایک سرینگر منتقل ، 6گھر قرنطین

سوپور/غلام محمد /ایس ڈی ایچ سوپور میں  12بچوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ سوپور میں محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ سوپور کے مضافاتی علاقوں سے متعدد بچوں کو کورونا وائرس کے شبہ میں اسپتال لایا گیا جن میں پچھلے  2دنوں کے دوران 12بچوں کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جبکہ ان میں سے ایک کو سرینگر منتقل کیا گیا ۔  5بچے ایس ڈی ایچ سوپور میں زیر علاج ہیں جبکہ  6بچوں کو گھروں میں قرنطین رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔