نئی دہلی// صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ کورونا کے بحران کے دوران ہندوستان کی صلاحیت نظر آئی ہے اور ملک سے 180 ملکوں سے متعلق ادویات کی فراہمی کی جارہی ہے۔
صدر نے پیر کو بجٹ اجلاس میں پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں طبی خدمات کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کررہی ہے ۔
ملک کے فارما شعبہ نے اپنی غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ہندوستان میں بن رہے کووڈ ٹیکے پوری دنیا کو وبا سے پاک کرنے اور کروڑوں لوگوں کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کررہےہیں۔ہندوستان سے تقریباً 180 ممالک کو ادویات کی فراہمی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آیشمان بھارت جیسے منصوبوں سے طبی خدمات کے ڈھانچے کو مضبوط کیا جارہا ہے اور اس کی توسیع ہو رہی ہے۔
ملک میں روایتی طبی طریقوں میں لوگوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں یوگ،آیوروید اور روایتی طبی طریقوں کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔