کورونا بحران ؛ جموں کشمیرکے 23اسپتال کووڈ۔19مراکز کیلئے نامزد

سرینگر//کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے جموں کشمیر حکومت نے ہفتہ کو 23اسپتالوں کو کورونا مریضوں کے علاج کیلئے مخصوص کرنے کا اعلان کیا۔ ان میں 15اسپتال وادی کشمیر کے جبکہ8 صوبہ جموں کے اسپتال شامل ہیں۔
نیوز ایجنسی کے این او نے محکمہ صحت کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وادی کشمیر میں جن طبی مراکز کو کورونا مریضوں کیلئے مخصوص کیا گیا ہے اُن میں سی ڈی اسپتال سرینگر،این ٹی پی ایچ سی نیو بلڈنگ پری ساباد بڈگام،ایم سی ایچ کولگام، این ٹی پی ایچ سی نیو بلڈنگ پیٹھ کوٹ بڈگام، پی ایچ سی چھانہ پورہ بڈگام،این ٹی پی ایچ سی بانڈی پورہ(میٹر نیٹی سینٹر ساناوانی)،سی ایچ سی داور،طبیہ کالیج شیوتھ بانڈی پورہ،سی ایچ سی حاجن،آرمی اسپتال جیکلائی رنگریٹھ ،جے ایل این ایم اسپتال،کشمیر نرسنگ ہوم ،ایس ڈی ایچ 
سوپور،ٹراوما اسپتال بجبہاڑہ اور این ٹی پی ایچ سی آکورہ مٹن شامل ہیں۔
اسی طرح صوبہ جموں میں جن طبی مراکز کو کورونا سینٹروں میں تبدیل کیا گیا ہے ان میں گاندھی نگر اسپتال،سی ڈی اسپتال،ایم سی ایچ کمپلیکس گاندھی نگر اسپتال،سی ایچ سی رام گڑھ،اولڈ اسپتال کشتواڑ،ایس ڈی ایچ نگری پیرول،سی ایچ سی چنانی اور اے ایچ گھگوال سانبہ شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور روزانہ دو ہزار سے زائد افراد وبائی وائرس میں مبتلاءپائے جارہے ہیں۔