سرینگر//ضلع انتظامیہ سرینگر نے بدھ کو 84گھنٹوں پر مشتمل مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا۔ یہ اقدام کورونا وائرس کے کیسوں میں بھاری اضافے کے پیش نظر اٹھایا گیاہے۔
ضلع کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے ٹویٹ کرتے ہوئے لاک ڈاون کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ لاک ڈاون جمعرات شام سات بجے سے نافذ العمل ہوگا اور 3مئی بروز پیر صبح سات بجے تک جاری رہے گا۔
لازمی سروسز کو تاہم پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ضلع سرینگر میں کورونا وائرس کے کیسوں میں روز افزوں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس سے عوامی حلقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔