کورونا بحران؛جی ایم سی جموں کا او پی ڈی شعبہ 3مئی سے معطل رکھنے کا اعلان

سرینگر//کورونا معاملوں میں اضافے کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکام نے سنیچر کو اعلان کیا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالیج جموں اور اس سے منسلک دیگر اسپتالوں کے او پی ڈی شعبوں کو 3مئی سے معطل رکھا جائے گا۔مذکورہ اسپتالوں کے او پی ڈی شعبوں کی معطلی اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق حکام نے بتایا کہ جی ایم سی جموںاور اس سے منسلک سبھی اسپتالوں کے او پی ڈی شعبے 3مئی سے معطل رہیں گے۔
یہ فیصلہ کورونا کیسوں میں اضافے کا رجحان پیش نظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔