کورونا اموات کی شرح میں کمی

نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کی رفتار مسلسل سست پڑنے سے نئے معاملوں میں بدستور کمی آرہی ہے۔ وہیں اس بیماری سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد 200 سے کم اور ری کوری کی شرح میں اضافہ سے فعال معاملات کم ہوکر دو فیصد کے قریب آگئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران12584 نئے معاملے سامنے آئے ہیںجس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 79 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ حال ہی میں نئے معاملوں کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے انفیکشن کے نئے معاملوں کی تعداد 16 ہزار کے آس پاس بنی ہوئی تھی۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 167 متاثرہ افراد کی موت ہوئی، جس میں اب تک 151327 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس سے قبل پیر کے روز اموات کی تعداد 161 تھی۔ اسی دوران  18385 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے وائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 294 ہوگئی۔ سرگرم معاملوں کی تعداد 5968 کم ہو کر 2.16 لاکھ ہوگئی ہے۔ملک میں ری کوری کی شرح بڑھ کر 96.49 فیصد ہوگئی ہے اور فعال کیسوں کی شرح 2.07 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے۔جاری۔ یو این آئی۔ مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1222 فعال معاملوں کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد بڑھ کر 55351 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 2302 مریض صحتمند ہوئے جن کے ساتھ کورونا سے نجات پانے والے افراد کی کل تعداد 18.63 لاکھ ہوگئی ہے، جبکہ 34 مزید مریضوں کی موت سے تعداد اموات بڑھ کر 50061 ہوگئی ہے۔کیرالہ میں  فعال معاملات کی تعداد 832 کم ہوکر 63547 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 7.47 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ مزید 20 مریضوں کی اموات سے تعداد اموات 3322 ہوگئی ہے۔