کوروناکے148نئے مثبت معاملات، تعداد6,236

 سرینگر// حکومت نے منگل کو کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے148نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے128کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 20 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد6,236تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے6,236 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 2,507سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک3,642اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد87تک پہنچ گئی ،جن میں سے 77کاتعلق کشمیر صوبہ سے اور10کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
اِس دوران آج مزید111 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے51 اور کشمیر صوبے کے 60اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔