کوروناوائرس سے متعلق رہنما خطوط | ترقیاتی کمشنر نے بارہمولہ اور سوپور میں صورتحال کا جائزہ لیا

 بارہمولہ //ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے مختلف افسران کے ہمراہ سنیچر کو بارہمولہ اور سوپور قصبوں میں لاک ڈاؤن اور کوروناوائرس سے متعلق رہنما خطوط پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے گذشتہ روز احتیاطی اقدام کے بطور تین روزہ لاک ڈاؤن نافذ کردیا تاکہ اس وباکو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔ لاک ڈاؤن میں لوگوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے ان پر زور دیا کہ وہ تمام ضروری مشوروں پر عمل کریں خصوصا فیس ماسک کا استعمال کریں اورسماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے اس طرح کے اقدامات ضروری ہیں۔