کوروناسے پیدا شدہ صورتحال | بھاجپا نے ہیلپ لائن شروع کی

سرینگر// بھارتیہ جنتا پارٹی نے وادی میں لوگوں کیلئے کورونا ہیلپ لائن شروع کردی ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گی۔پارٹی نے سرینگر میں ہمہ وقتی کنٹرول روم بھی قائم کیا۔ میڈیا ہیڈ منظور بٹ نے ہیلپ لائن نمبرات کو متعارف کراتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کی خدمت کیلئے وعدہ بند ہے اور وزیر اعظم نریند مودی کی اس پالیسی پر چل رہی ہے،جس میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو مدد کی ضرورت ہو،ان کیلئے پارٹی کا ہر ایک کارکن ہمیشہ مدد کیلئے تیار رہے گا۔پارٹی کی جانب سے قائم کئے گئے کنٹرول روم کا نمبر 01942312900,+911943569874 ہے،جس پر متعلقہ لوگ رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر علی محمد میر سے 9419071480 ،الطاف ٹھاکر سے 9419531372،عارف راجہ سے 9419868635،منظور بٹ سے 9469000077،بلال پرے سے9419670009،محمد انور خان سے 9797111132،سلندر سنگھ سے 7780890403 اور آصف مسعودی سے 9419006941 نمبرپر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔