کورنا وائرس|85سالہ شخص فوت،66متاثر

 سرینگر // جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 85سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1944ہوگئی ہے جن میں 1222کشمیر جبکہ 722جموں صوبے میں فوت ہوئے ہیں۔ جمعہ کو مزید 21ہزار838تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 66کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد  1لاکھ 24ہزار 785ہوگئی ہے۔ ان میں 73ہزار 163کشمیر جبکہ 51ہزار 622جموں صوبے میں متاثر ہوئے ہیں۔ نئے 66معاملات میں 15جموں جبکہ 51کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 51متاثرین میں 25ضلع سرینگر، 1بارہمولہ، 8بڈگام، 5پلوامہ، 1کپوارہ، 6اننت ناگ، 1بانڈی پورہ، 3گاندربل، 1کولگام  جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے کے15نئے معاملات میں 9ضلع جموں، 2ادھمپور، 1راجوری، 2کٹھوعہ اور ایک پونچھ سے تعلق رکھتا ہے جبکہ ڈوڈہ، سانبہ، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ 

مزید ایک فوت

 جموں و کشمیر میں مزید ایک معمر شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والے کا تعلق کشمیر صوبے کے گاندربل ضلع سے ہے۔ گاندربل میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ ینہ ہامہ لار سے تعلق رکھنے والا 85سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’ معمر شخص کو چند دن قبل کورونا کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ جمعہ کو فوت ہوگیا ہے‘‘۔

 حکومتی بیان

سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,24,785معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے654سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,22,187اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,944تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,222کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور722کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران جمعہ کو مزید63فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے17اَفراداور کشمیر صوبے کے46اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 46,43,543ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  05؍فروری 2021؁ کی شام تک 45,18,758نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک11,56,890افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34,989اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔654 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ99,218اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب10,20,661اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔