کورنا وائرس| مزید 55متاثر، مجموعہ تعداد 125000کے پار

 سرینگر //جموں و کشمیر میں منگل وار کو مزید 55افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں، متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 25ہزار کا ہندسہ پار کرکے 125007 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 73 ہزار 333کشمیر جبکہ 51ہزار674جموں میں متاثر ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ پچھلے 96گھنٹوں کے دوران کوئی بھی شخص فوت نہیں ہوا ہے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1944بنی ہوئی ہے جن میں 722 جموں جبکہ 1222کشمیر میں فوت ہوئے ہیں۔ نئے 55معاملات میں سے 17جموں جبکہ 38کشمیر میں سامنے آئے ہیں۔ کشمیر کے 38 معاملات میں 19 سرینگر، 3 بارہمولہ، 8بڈگام، 5پلوامہ، 0کپوارہ، 1اننت ناگ، 1بانڈی پورہ اور شوپیان میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ گاندربل، کولگام اور کپوارہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے کے 17متاثرین میں سے 8ضلع جموں، 7ادھمپور، 1راجوری اور 1ڈوڈہ سے تعلق رکھتا ہے جبکہ کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، پونچھ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ 

موت نہیں

جموں و کشمیر میں مارچ 2020سے پہلی مرتبہ پچھلے 4دنوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص فوت نہیں ہوا اور اس طرح اموات کا سلسلہ 96گھنٹوں سے تھم گیا ہے۔

حکومتی بیان

 سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,25,007معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے593سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,22,470اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,944تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,222کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور722کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران منگلوار کو مزید55فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے08اَفراداور کشمیر صوبے کے47اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 47,30,411ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے09؍فروری 2021 ؁ ؁ کی شام تک 46,05,404نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک11,84,419افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34,164اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔593 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1,05,475اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق10,42,243اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔