سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 21ہزار914تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 64کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 25ہزار 405ہوگئی ہے جن میں 73 ہزار 636 کشمیر جبکہ 51ہزار 769 جموں میں متاثر ہوئے ہیں۔ سوموار کوجموں و کشمیر میں وائرس سے کوئی بھی شخص فوت نہیں ہوا ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1951بنی ہوئی ہے۔ ان میں 725جموں جبکہ 1226کشمیر میں فوت ہوئے ہیں۔ 64نئے معاملات میں 13جموں جبکہ 53کشمیر صوبے میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 53متاثرین میں 35سرینگر، 3بارہمولہ، 3بڈگام، 5پلوامہ، 1اننت ناگ، 1بانڈی پورہ، 2کولگام اور 3شوپیان سے تعلق رکھتے ہیںجبکہ کپوارہاور گاندربل میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے کے 11متاثرین میں 8جموںاور3ادھمپور سے تعلق رکھتیں ہیں جبکہ راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، پونچھ، رام بن اور ریاسی سے تعلق رکھتا ہے۔
کوئی فوت نہیں
جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی شخص وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے اور اسلئے متوفین کی مجموعی تعداد 1951بنی ہوئی ہے۔
حکومتی بیان
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,25,405معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے617سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,22,837اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,951تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,226کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور725کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران سوموار کو مزید69فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے10اَفراداور کشمیر صوبے کے59افرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 48,68,541ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 15؍فروری کی شام تک 47,43,136نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔