کوتوال کی بحیثیت آئی جی آر تقرری

جموں// ایک سرکاری حکمنامے کے مطابق پرنسپل سیکریٹری محکمہ مال،  پون کوتوال ،جن کے پاس محکمہ مال کے فائنانشل کمشنر کااضافی چارج بھی ہے،کو  انسپکٹر جنرل رجسٹریشن جموںوکشمیر مقرر کیا گیا ہے۔اِسی طرح محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری شالین کابرا اگلے احکامات تک اَپنے فرائض کے علاوہ پرنسپل سیکریٹری مال اور فائنانشل کمشنرمال کے فرائض انجام دیں گے۔