’’کوالٹی کلچراِن ہائرایجوکیشن‘موضوع پرقومی سیمینار

جموں// گورنمنٹ پی جی کالج فار وومن گاندھی نگر میں این اے اے سی کے تعاون سے ’’کوالٹی کلچراِن ہائرایجوکیشن‘‘ کے موضوع پردوروزہ قومی سیمنار کاافتتاح ریاستی اسمبلی کے اسپیکر کویندرگپتا نے کیا۔ اس دوران تقریب میں ریاستی سپیکرمہمان خصوصی تھے جبکہ وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی جموں پروفیسر اشوک آئمہ مہمان ذی وقارتھے۔اس موقعہ پر سیمینارکا کلیدی خطبہ سابق وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ڈاکٹرمحمودالرحمن نے پیش کیا۔ اس سے قبل کالج کی پرنسپل ڈاکٹرکرن بخشی نے استقبالیہ خطاب میں مہمانوں کااستقبال کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیمینار کے دوران ہائرایجوکیشن میں معیاری تعلیم کے سلسلے میں نقش راہ تیارکی جائے گی۔ اس موقعہ پر آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹرراجندرسنگھ نے کہاکہ تعلیم کے معیارکوبلندکرنے کی ذمہ داری نوجوان طلباء پرعائدہوتی ہے۔انہوں نے طلباء میں ہنرکے فروغ پرزوردیا۔ کویندرگپتانے کالج کی سرگرمیوں پراطمینان کااظہارکیا۔ ڈاکٹر محمودالرحمن نے طالبات پر آپسی بھائی چارے اورقومی یکجہتی کوفروغ دینے کی تلقین کی۔ اس دوران نظامت کے فرائض پروفیسرشوانی شرمااورپروفیسرریوکااروڑہ نے جبکہ شکریہ کی تحریک پروفیسرمالابھسین نے پیش کی۔