کوئیندر گپتا نے گریٹر کیلاش میں بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا

 جموں//سابقہ نائب وزیر اعلیٰ و سینئر لیڈر بی جے پی کوئیندر گپتا نے جمعرات کے روز یہاں گاندھی نگر اسمبلی حلقہ کا طویل دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے گریٹر کیلاش میں بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقعہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ کے امبیکا کالونی، سورن نگر اور ملحقہ علاقوں کی اندرونی سڑکوںپر میکڈم بچھانے کا کام مکمل ہوا ہے،جو کہ مقامی لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔انہوں نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ در دست لی گئی دیگر کاموں کو بھی جلد ہی پورا کیا جائے گا۔انہوں نے افسروں سے معیاری کام کرنے کی تلقین کی۔انکے ہمراہ ونے گپتا، جمعیت سنگھ ، درشن گروور، روہت ورما ، نریش بھوٹی، رام و دیگران بھی تھے۔اس موقعہ پر نانک نگر سیکٹر 2 کے انکش گپتا کی قیادت میں ایک وفد نے کوئیندر گپتا سے ملاقات کی اور انہیںمقامی مسائل سے واقف کیا۔ وفد میں بلویندر سنگھ ،بلویر سنگھ ، پرم سنگھ ،منمیت سنگھ ،ونے گپتا،ہرپال سنگھ  اور نریندر سنگھ پر مشتمل تھا۔اس موقعہ پرمقامی لوگوں نے نانک نگر، شاستری نگر و ملحقہ علاقوں میں پانی کی نکاسی، بجلی کی کٹوتی ،پانی سپلائی کے مسائل حل کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔گپتا نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکی ترجیحات میں گاندھی نگر علاقہ میں بنیادی انفراسٹریکچر بہتر کرنا شامل ہے۔