گاندربل//کنگن کی بیشتر اندرونی رابطہ سڑکوں پر چوتھے روز بھی برف موجود ہونے سے عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کنگن سے ملحقہ علاقوں چھترگل گجرات،گنہ ونہ سمبل،سمبل گجر پتی،ہاکنار،سرفراواور رائیل کی اندرونی رابطہ سڑکوںسے برف ہٹانا ابھی باقی ہے۔ادھر سرفراو کے ایک شہری الطاف خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گنہ ون سے سمبل تک اگرچہ برف ہٹائی گئی لیکن وہ بھی مکمل طور پر نہیں ہٹائی گئی جس کی وجہ سے سڑک پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے اور عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
کنگن کی اندرونی سڑکیں ہنوز بند
