کنگن کا لاپتہ نوجوان ہتھیار سمیت ہندوارہ میں گرفتار: پولیس

 سرینگر/وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے سے مبینہ طورپر لاپتہ ہوئے نوجوان کو ہندوارہ پولیس نے جمعہ کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ہندوارہ پولیس اور دیگر فورسز نے چوگل کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران شفاعت یوسف ملک ولد محمد یوسف ملک ساکنہ تھیون کنگن نامی نوجوان کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ پولیس کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو یہ اسلحہ وگولہ بارودجنگجوئوں تنظیم نے فراہم کیا تھا تاکہ وہ باضابط طور تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کرتا ،تاہم پولیس کے مطابق اس سے قبل ہی پولیس نے اس کی گرفتاری عمل میں لا ئی اور اس طرح سے اسے عسکریت میں شامل ہونے سے باز رکھا گیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 87/2019کے تحت پولیس اسٹیشن ہندوارہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔