کنگن کاشہری ریچھ کے حملے میں زخمی

کنگن/ناراناگ کنگن میں سنیچر کو ریچھ کے حملے میں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے ناراناگ کنگن میں 35سالہ ارشاد احمد کلاس ولد ایوب کلاس ساکن مچکنی وانگت کنگن کو ریچھ نے حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کردیا جس کو فوری طور پر علاج کے لئے ٹراما ہسپتال کنگن لایا گیا جہاں سے اس کو سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔