کنگن واقعہ:’فوج نے معافی مانگ لی‘

سرینگر//پولیس کے صوبائی سربراہ نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں کی جانب سے کنگن کے گنڈ پولیس تھانے کے8پولیس اہلکاروں کی ہڈی پسلی ایک کرنے سے متعلق واقعے کی کورٹ آف انکوائری کا اعلان کیا ہے۔گاندربل کے گنڈ کنگن میں 8پولیس اہلکاروں کو فوج کی طرف سے مار پیٹ کرنے سے متعلق پچھے گئے سوال کے جواب میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر منیر احمد خان نے بتایا کہ فوج نے اس واقعے پر معافی طلب کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنیچر کو ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹرایس پی وید نے یہ معاملہ15ویں کور کے کمانڈر سے اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل جے ایس ساندھو نے بھی فوری ردعمل طاہر کرتے ہوئے3 سیکٹر کے آرمی برگیڈ کمانڈر اور کمانڈنگ افسر کو پولیس اسٹیشن جانے کی ہدایت دی۔آئی جی کشمیر نے کہا کہ اس معاملے میں تمام چیزوں کو پوارا کیاگیا،خواہ وہ از خود واقعے کا نوٹس لینا ہو،یا فوج کی طرف سے کاروائی عمل میں لانے کا معاملہ۔انہوں نے کہا کہ فوجی کمانڈر نے اس وقعے کی نسبت کورٹ آف انکوائری کا حکم دیاہے۔