کنگن میں 5 غیر حاضر اساتذہ معطل

کنگن/ /چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل نے ضلع کے کنگن ایجوکیشن زون کے کئی اسکولوں کا دورہ کرکے 5اُساتذہ کو غیر حاضر رہنے کی پاداش میں معطل کیاہے۔سی ای او گاندربل شیخ غیاث الدین نے گورنمنٹ مڈل سکول بہکی مرگونا کنگن کا اچانک دورہ کیا اورپانچ اُساتذہ جن میں ایک ہیڈ ٹیچر بھی شامل ہے ،کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں فوری طور پر معطل کیا ہے۔ سی ای او نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ اُساتذہ کسی رسمی اجازت کے بغیر ہی غیر حاضر تھے۔