کنگن میں 12اساتذہ معطل

 کنگن / غلام نبی رےنہ/گورنمنٹ ہائی سکول کنگن میں 12اساتذہ کوغیر حاضر رہنے کی پاداش میں اُس وقت معطل کیا گیاجب چےف اےجوکےشن آفےسر گاندربل نے ہائی سکول سرفراﺅ گنڈ کا اچانک دورہ کےا ۔چیف ایجوکیشن آفیسر بدھ کودس بجے جب سکول پہنچے تو سکول میں صرف اےک ہی استاد موجود تھا جبکہ ہےڈ ماسٹر سمےت دیگر 12اساتذہ غیر حاضر تھے ۔مذکورہ آفیسر نے سبھی غیر حاضر اساتذہ کو معطل کےا ۔ سی ای او گاندربل شےخ محمد افضل نے اس سلسلے میں کشمیر عظمیٰ کو بتاےا کہ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول سرفراﺅ گنڈ کا اچانک دورہ کےا اور سکول مےں دس بجے تک صرف اےک ہی استاد موجود تھا ۔ انہوں نے بتاےا کہ سبھی غےر حاضراساتذہ کو معطل کےا گےاہے ۔