کنگن میں پہاڑ کھسکنے سے15دکان اور3رہائشی مکان تباہ، لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند

کنگن//وسطی ضلع گاندربل میں جمعہ کو کنگن علاقے کے بنی باغ میں اچانک زمین کھسکنے کے نتیجے میں 15دکان اور3 رہائشی مکان تباہ ہوگئے ۔ اس واقعہ سے سرینگر۔لداخ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی۔
 کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق آج قریب 12بجے کنگن علاقے کے بونی باغ میں اُس وقت خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا جب سرینگر ۔لداخ شاہراہ پر واقع بنی باغ میں اچانک پہاڑ کھسک گیا جس کے نتیجے میں 15دکانوں اور تین رہائشی مکانوں کو شدید نقصان پہنچ گیا تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم کنگن اور پولیس جائے واقع پر پہنچ گئے ۔ایس ڈی ایم کنگن حکیم تنویر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس واقع میں پندہ دوکانیں اور تین رہائشی مکان تباہ ہوگئے ہیں جبکہ سرینگر ۔لداخ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر ہے۔