کنگن میں پولیس دربار

سرینگر//عوام اور پولیس کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اورعوام کی رائے پر مبنی پولیس محکمہ کے کام کا جائزہ لینے کیلئے کنگن میں ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال کی صدارت میں پولیس پبلک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں کنگن اور گنڈ تحصیل کے معزز شہریوں کے علاوہ ٹریڈرس ایسو سی ایشن ،اوقاف کمیٹی ممبران اور علاقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شرکرت کی۔ اس موقعہ پر شہریوں نے کئی عوامی مطالبات جن میں کنگن مارکیٹ میں سڑکوں پر ڈیوائڈر نصب کرنا، علاقہ میں منشیات سے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے یوتھ کانفرنس کا اہتمام اور مقامی نوجوانوں کی ایس پی اوز کے بطور بھرتی اور کھیل کود کی سرگرمیاں شروع کرنا وغیرہ شامل ہیں، سامنے رکھے۔ ایس ایس پی گاندربل نے عوام کے مطالبات غور سے سنے اور یقین دلایا کہ جو مسائل میرے حد اختیار میں ہیں، میںوہ ترجیحاتی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا۔میٹنگ میں ایس ڈی پی او کنگن طاہر امین اور ایس ایچ او کنگن خورشید احمدا عوان بھی موجود تھے۔