کنگن میں ٹرانسفارمر خراب

کنگن//ضلع گاندربل میں ضاضی محلہ مرگنڈ، کنگن، شاہ سلطان کالونی کنگن ، اور سترونہ کنگن میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان کی بستیوں کا ٹرانسفارمر گذشتہ دس روز قبل خراب ہو گیا جس کو مرمت کے لئے گاندربل ورک شاپ لے جایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک مذکورہ ٹرانسفارمرکی مرمت نہیں ہوپارہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل سے ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔