کنگن میں نوجوان پیر پھسلنے سے لقمہ اجل

کنگن//وانگت کنگن میں ایک نوجوان اچانک پیر پھسلنے کی وجہ سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 32سالہ ذاکر احمد شیخ ولد عبدل رشید شیخ ساکن ونی آرم وانگت کنگن گذشتہ روز نذدیکی جنگل سے بالن لانے کے لئے گیا تھا اور جب مذکورہ نوجوان شام دیر گئے تک گھر واپس نہیں لوٹا تو افراد خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور جمعہ کوجب مذکورہ نوجوان کے لواحقین جنگل کی طرف گئے تو انہوں نے مذکورہ نوجوان کی لاش دیکھی ۔ایس ڈی پی او کنگن محمد عمر شاہ نے لواحقین کا حوالہ دیتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مذکورہ نوجوان بالن لانے کے لئے جنگل گیا تھا اور وہاں اچانک پیر پھسلنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔جب مذکورہ نوجوان کی لاش اس کے آبائی گائوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔