کنگن میں مسافر گاڑی اُلٹنے سے8مسافر زخمی

کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے مرگنڈ کنگن علاقے میں سنیچر کو سڑک حادثے کے نتیجے میں آٹھ افراد ذخمی ہوگئے۔
 کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق لداخ سے سرینگر کی طرف جارہا ایک ٹیمپو ٹریولر تیز رفتاری کی حالت میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر مرگنڈ کنگن میں الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار ڈرائیور سمیت آٹھ مزدور زخمی ہوگئے۔
زخمی افراد کی شناخت ڈرائیور غلام عباس نلوی ساکن کرگل، امتیاز احمد ،نواز احمد، تنویر احمد، ادریس احمد، شکیل احمد، محمد شفع، محمد اقبال ساکنان ڈوڈہ کے طور ہوئی ہے ۔زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ٹراما ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا جہاں سے امتیاز احمد اور تنویر احمد کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا ۔