کنگن میں مسافروں سے اضافی کرایہ وصول | ٹرانسپورٹ محکمہ سے مداخلت کی اپیل

کنگن//کنگن سے گنڈ، کلن اور گگن گیر تک سومو ڈرائیور مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کررہے ہیں جس پر لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آر ٹی او کشمیر اور ٹرانسپورٹ کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مداخلت کریں۔ کنگن، گنڈ، کلن اور گگن گیر کے لوگوں نے بتایا کہ کرایہ موصول کرنے کے حوالے سے چند روز قبل جاری کئے گئے آرڈرکو سومو ڈرائیور اس پر عمل نہیں کررہے ہیں اور ہنوزمسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کررہے ہیں ۔اس بارے میں جب کشمیر عظمیٰ نے ٹیکسی ایسوسی ایشن کنگن کے صدر نے بتایا کہ اگر کوئی سومو ڈرائیور مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کررہاہے تو وہ ان کے فون نمبر پر رابطہ قائم کرے۔ انہوں نے بتایا کہ جو سومو ڈرائیور مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کررہا ہوگا اور اگر مسافروں کی شکایت درست پائی گئی تو قصور وار ڈرائیور کو پانچ دن تک سٹینڈ سے چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی ڈرائیور زیادہ کرایہ وصول کررہا ہے تو اُن کے فون نمبر 9906000363 پر رابطہ قائم کرے۔