غلام نبی رینہ
کنگن//گنڈ سمبل میں فوجی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی ،جس کے نتیجے میں ایک ہلاک جبکہ 2دیگر زخمی ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سرینگر سے لداخ جارہی فوجی کانوائی میں شامل ایک گاڑی مسجد موڈ سمبل گنڈ کنگن میں پلٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا ہے جبکہ 2دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔
ایس ایچ او پولیس تھانہ گنڈ سلفی ارشد نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا ہے۔