کنگن میں غیر حاضر ملازین کے خلاف کارروائی

کنگن// ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال کی ہدایت پرمنگل کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن حکیم تنویر احمد نے کنگن میں سوشل ویلفیئر دفتر اور ایک اسکول کا دورہ کرکے وہاں غیر حاضر ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پاکر اُن سے تین روز تک وضاحت طلب کی۔انہوں نے ان ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی بھی ہدایت دی۔ ایس ڈی ایم نے بتایا کہ جس ملازم کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا جائے گا ،اُس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔