کنگن میں شہری پتھر کی زد میں آکر لقمہ اجل | خاتون نے پاور کنال میں کود کر خودکشی کی

کنگن//گنڈ ہاکنار میں ایک شخص پتھر لگنے سے لقمہ اجل بن گیا جبکہ برنہ بگ کنگن میں ایک شادی شدہ لڑکی نے پاور کنال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی ۔کشمیر عظمیٰ کو پولیس ذرائع سے ملی تفصلات کے مطابق تحصیل گنڈ کے ہاکنار علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب 65برس کا عبدالعزیز بجران ولد ماولی بجران نامی شخص کھیت میں کا کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک نزدیکی پہاڑ سے پتھر گر اجس کی زد میں آکر مذکورہ شخص موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔ ادھر برنہ بگ کنگن میں ایک شادی شدہ لڑکی نے پاور کنال میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر ڈالا ۔پولیس ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جمہ کو بعد دوپہر کنگن کے علاقے برنہ بگ میں   22 سالہ ارشادہ بانو زوجہ طارق احمد لون ساکن چھترگل کنگن نے پاور کنال میں چھلانگ لگا دی ۔اطلاع ملتے ہی کنگن پولیس اور مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعد لاش کو پاور کنال سے برآمد کرنے کے بعد قانونی لوازمات پورا کرکے لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا ۔ ایس ڈی پی او کنگن شیخ طاہر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مذکورہ لڑکی کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا  اس سلسلے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ھے