کنگن میں شہری سے10کلو گرام چرس بر آمد

کنگن//منشیات مخالف مہم کے دوران گاندربل پولیس نے ہاری گنی ون کنگن میں ایک شہری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دس کلو چرس برآمد کیا ۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں گنڈ پولیس نے ایس ڈی پی او کنگن کی ہدایت پر ہاری گنی ون کنگن میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر تحصیلدار کنگن عبدالمجید راتھر ایس ایچ او گنڈ لطیف علی کی موجودگی میں شکیل احمد رینہ ولد عبدالاحد رینہ ساکن کسانہ پتی ہاری گنی ون کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے دس کلو چرس برآمد کرکے شکیل احمد رینہ کی گرفتاری عمل میں لائی۔ اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔