کنگن میں دوران شب14دکانوں میں چوریاں

کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے کنگن بازار میں چوروں نے گذشتہ رات کے دوران 14دکانوں کو لوٹ لیا۔
 کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق 8اور 9اپریل کی درمیانی رات کو چوروں نے کنگن مارکیٹ میں 14دکانوں لوٹا ۔ پولیس نے تحقیقات کیلئے فارنسک ٹیم کو طلب کیا ہے اورمتعلقہ دکانداروں کو تب تک دکان کھولنے سے اجتناب کیا ہے جب تک فارنسک ٹیم جانچ نہیں کرتی ہے۔
واضح رہے کہ 24مارچ کو بھی چوروں نے رات کے دوران گگن گیر اور کلن، علاقوں سے دو آلٹو گاڑیاں چرائی تھیں۔