کنگن/غلام نبی رینہ/وسطی ضلع گاندربل کے بنی باغ کنگن میں سڑک کے ایک دلدوذ حادثے میںایک شخص لقمہ اجل اور 4زخمی ہوئے۔ جمعہ کو بنی باغ کنگن میں ایک سوئفٹ کار زیر نمبر/6685 JK16اور آلٹو کار زیر نمبر/5488 JK16Aکے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔ ان میں مولوی قیصر احمد وانی ولد عبدالحمید وانی ، سراج الدین میر ولد غلام حسن میر ساکن فرا گنڈ، طارق احمد راتھر ولد عبدالصمد ساکن تولہ مولہ گاندربل اور محمد شفع شیخ ولد عبدالاحد ساکن سالورہ گاندربل شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر علاج و معالجہ کے لئے سب ڈسٹرک ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا جہاں سے مولوی قیصر احمد وانی کو مزید علاج کیلئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔کنگن پولیس نے حادثے سے متعلق کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ادھر جب قیصر احمد وانی کی میت اس کے آبائی گائوں فرا گنڈ لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔