کنگن سڑک حادثے میں دو سیاح ازجان، متعدد زخمی

 
گاندربل// گاندربل ضلع میں جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں دو سیاح ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
 
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور ایک زرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک ٹیمپو سری نگر-لیہہ ہائی وے پر گاندربل ضلع کے ہری گنیوان علاقے کے قریب سڑک سے پھسل گیا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں میں ایک خاتون سمیت دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ دیگر ایس ڈی ایچ کنگن میں زیر علاج ہیں۔
 
زرائع نے مزید کہا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔