کنگن اور گنڈ میں بی ڈی او کی کرسیاں6ماہ سے خالی

 کنگن/ارشاد احمد/ممبراسمبلی کنگن میاں الطاف احمد نے کنگن اور گنڈ بلاکوں میں چھ ماہ کے زائد عرصے سے بلاک ڈیولپمنٹ افسروں کی کرسیاں خالی رکھنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ گنڈ بلاک میں ترقیاتی منصوبوں پر روک لگ گئی ہے اورسردیوں کا موسم شروع ہورہا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ادھر کنگن بلاک میں بھی بی ڈی او کی کرسی خالی پڑی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات درپیش ہیںمیاں الطاف احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گنڈ اور کنگن بلاکوں میں بی ڈی اوز کی تعیناتی فوری طور پر عمل میں لائی جائے تاکہ لوگوں کو کسی بھی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔