سرینگر // نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈر اور ممبر اسمبلی کنگن میاں الطاف احمد نے مختلف محکموں میں خالی اسامیوں کو بھرتی کرنے کیلئے مشتہر کی گئی خالی اسامیوں میں ضلع گاندربل کو کم حصہ دینے پر سخت ناراضگی کا اظہا ر کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں میاں الطاف نے حکومت پرکنگن حلقہ انتخاب اور گاندربل کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں گاندربل اور کنگن کو جان بوجھ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندربل اور کنگن کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا اور اساتذہ کی بھرتی اس کی ایک تازہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنگن کیلئے صرف اساتذہ کی 9اسامیاں رکھی گئی ہے جو کنگن کے نوجوانوں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔ میاں الطاف نے کہا کہ ضلع میں کئی اسامیاں خالی پڑی ہیں مگر ریاستی سرکار اُن کی بھرتی کیلئے کوئی بھی اقدام نہیں کررہی ہے ۔
کنگن اور گاندربل انتخابی حلقے نظرانداز:میاں الطاف
