گاندربل+بارہمولہ//کنگن میں گراں بازاری سے متعلق کشمیر عظمیٰ میں شایع خبر کا ضلع انتظامیہ کی جانب سے سنجیدگی سے لیتے ہوئے کنگن اور گاندربل میں کئی بازاروں کی مارکیٹ چیکنگ کی جس کے دوران 50 کلو سے زائد گلی سڑی سبزیاں اور میوہ جات کو ضائع کیا گیا۔ سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کنگن مسرت ہاشم،ایس ڈی پی او کنگن شیخ طاہر،فوڈ سیفٹی انسپکٹر فیاض احمد کی نگرانی میں مارکیٹ چیکنگ کی گئی جس کے دوران گلی سڑی سبزیاں اور میوہ کو ضائع کیا گیا جبکہ ہزاروں روپے کاجرمانہ وصولکیا گیا۔ادھر میونسپل کمیٹی گاندربل کے چیئرمین الطاف احمد کی قیادت میں قمریہ مارکیٹ،دودرھامہ مارکیٹ کی چیکنگ کے دوران گلی سڑی سبزیاں،میوہ اور زایدالمیاد اشیائے خورد و نوش ضبط کی گئی ۔دریں اثناء شیری بارہمولہ میں محکمہ فوڈ اینڈ سپلائیز ،محکمہ مال اور پولیس نے شیری بازار کا معائنہ کرکے قصور وار دوکادروں سے جرمانہ وصول کیا۔ اس دوران چیکنگ ٹیم نے مختلف دکانداروں سے ریٹ لسٹ آویزاں نہ رکھنے اور قانون کی خلاف ورزی کی پاداش میں 3800 روپے بطورجرمانہ وصول کیا گیا ہے جبکہ مائینے کے دوران بیس کلو گلی سڑی سبزی ،پھل اور دیگر چیزیں بھی ضایع کیا کیا گیا ہے ۔ نائب تحصیلدار نارواو بشیر احمد نے بتایا کہ ایسی کاروائیاںمستقبل میں بھی جاری رکھیںجائیں گی اور منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔