کنگن/ /غلام نبی رینہ //ٹھیون کنگن اور زوجیلا میں سڑک کے دو الگ الگ حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج و معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔کشمیر عظمیٰ کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹھیون کنگن میں ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبر 1696/JK16نے ایک 22سالہ نوجوان محمد رفیق کسانہ ولد مغل کسانہ ساکنہ ٹھیون کنگن کو ٹکر مار کر زخمی کردیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق تیز رفتار ی کی وجہ سے گاڑی نالہ سندھ میں گر گئی تاہم ڈرائیور معجزاتی طور بچ گیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ زخمی نوجوان کو علاج و معالجہ کے لئے صورہ میڈیکل انسٹی چوٹ منتقل کیا گیا ۔دریں اثناء بدھ کی شام لداخ سے سرینگر کی طرف جاری رہی ایک زائلو گاڑی زوجیلا کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک کے کنارے الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں پہلے علاج و معالجہ کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ پہنچایا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج و معالجہ کیلئے صورہ اور برزلہ ہسپتال میں منتقل کیا گیا ۔پولیس نے معاملے کے نسبت کیس درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
کنگن اور زوجیلا میں سڑک حادثات،5زخمی
